ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوکرین میں ہندوستانی شہری غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں

یوکرین میں ہندوستانی شہری غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں

Tue, 11 Oct 2022 11:48:40    S.O. News Service

نئی دہلی، 11؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) یوکرین اور روس کے درمیان باہمی حملوں میں اضافہ کے پیش نظر یوکرین میں ہندوستان کے سفارت خانے نے ہندوستانی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ وہاں کا سفر نہ کریں اور وہاں رہنے والے ہندوستانی شہریوں سے غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کو کہا گیا ہے۔

سفارتخانے نے پیر کو ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے ہندوستانی شہریوں سے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان حملوں میں اضافے کے پیش نظر یوکرین کا سفر کرنے سے گریز کریں۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہاں رہنے والے ہندوستانی شہری غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور یوکرین حکومت کی طرف سے جاری حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔ سفارت خانے نے ہندوستانی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اس سے رابطہ رکھیں تاکہ ضرورت پڑنے پر ان کی مدد کی جا سکے۔


Share: